اسلام آباد، کورونا کے مریض بڑھنے لگے، انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد، کورونا کے مریض بڑھنے لگے، انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی
اسلام آباد، کورونا کے مریض بڑھنے لگے، انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی

اسلام آباد:شہر اقتدار میں کورونا وائرس وباء کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو نے لگا، ضلعی انتظامیہ سرکاری دفاتر میں بھی کورو نا وائرس وبا کی احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کروانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس وبا کے باوجود پاکستان ٹیلی ویژن یونین نے جنرل باڈی اجلاس طلب کرلیا ہے، لوگوں کا مجمع لگا کر کھانا کھلانے کی دعوت دی گئی ہے جبکہ اسلام آباد انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

پاکستان ٹیلی ویژن ہیڈ کوارٹر میں کورونا وبا پہلے سے ہی بے قابو ہے ہیڈ افس سمیت متعدد دفاتر پہلے ہی سیل کیے جا چکے ہیں۔ ایم ڈی اور چیف ایچ آر آفس پی ٹی وی ہیڈ آفس دفتر سیل کیے جا چکے ہیں جبکہ سرکاری ٹی وی کے مطابق ملازمین میں کرونا وائرس وباء کی تصدیق ہو چکی ہے ۔

سرکاری ٹی وی کی دونوں یونینز نے الگ جنرل باڈی اجلاس طلب کیے ہوئے ہیں، جس میں تقریباً 30 سے 40 ہزار افراد شرکت کریں گے، پی ٹی وی کی خاموشی اور اسلام آباد انتظامیہ کی خاموشی کی وجہ سے ہزاروں ملازمین کی زندگیاں داؤ پر لگ گئی ہیں، ملازمین نے سیکرٹری انفارمیشن چیئرمین این ڈی ایم اے اور ڈی سی اسلام آباد سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Posts