اسلام آباد:ملک بھر میں آج تقریباً چھ ماہ بعد تعلیمی ادارے کھل گئے، جن میں اسکولز کالجز اور یونیورسٹیز شامل ہیں، اسلام آباد گولڑہ موڑ کے قریب حج کمپلکس سے ملحقہ رفاہ کالج میں تقریبا ًچھ ہزار سے زائد طلباء و طالبات تعلیم حاصل کرتے ہیں۔
کوروونا وائرس وبا کے دوران اس کالج کو بھی بند کر دیا گیا تھا،آج مورخہ 15 ستمبر کو جب کالج کو حکومت کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے مطابق کھولا گیا تو کالج کے انٹری گیٹ پر سینیٹائزر اور سپرے و صابن رکھا گیا تھا۔
طلباء و طالبات کو ماسک کی پابندی بھی کروائی گئی تھی لیکن جب تمام طلباء کو کالج انتظامیہ کی طرف سے چیک کیا گیا تو دوران چکنگ 16 طلبا کا ٹمپریچر زیادہ تھا،جس کی وجہ سے ان تمام طلباء کو کو لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھجوایا گیا۔
جہاں ان کے بلڈ سمپلز لیے گئے اور ابتدائی رپورٹ کے مطابق ان طلباء کی کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت ہے لیکن ان طلبا میں ڈاکٹرز کے مطابق کورونا وائرس کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔
جیسا کہ زبان کا ذائقہ ختم ہونا،سونگھنے کی حس ختم ہونا،سانس خراب ہونا،کھانسی یا نزلہ زکام جیسی کوئی علامت نہیں پائی گئیں، ان تمام طلباء کو 15 دن کے لیے انتظامیہ نے کورنٹائن کر دیا ہے اور کالج کو سیل کر دیا ہے اور باقاعدہ طور پر نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔