حکومت نے مارگلہ ہلز پر باربی کیو اور سگریٹ نوشی کرنے پر پابندی عائد کردی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت نے مارگلہ ہلز پر باربی کیو اور سگریٹ نوشی کرنے پر پابندی عائد کردی
حکومت نے مارگلہ ہلز پر باربی کیو اور سگریٹ نوشی کرنے پر پابندی عائد کردی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے تفریحی مقام مارگلہ ہلز پر باربی کیو اور سگریٹ نوشی کرنے پر پابندی عائد کر دی۔

ضلعی انتظامیہ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق مارگلہ ہلز پر سگریٹ نوشی، کچرے یا پلاسٹک بوتلز، بیگز کو آگ لگانے کی سختی سے ممانعت ہو گی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق مارگلہ ہلز پر جانے والوں کیلئے سخت ہدایات کی گئی ہیں جن کی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:ماہِ رمضان میں 8 مختلف انداز کے سموسے افطاری میں بنائیں

انتظامیہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس طرح کے اقدامات کے باعث مارگلہ ہل پر آگ لگنے کے خدشات رہتے ہیں، ان خدشات کو مد نظر رکھتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، دفعہ 144 کا نفاذ آج سے دو ماہ تک ہو گا۔جس پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔

Related Posts