اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوارہوگیا
اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوارہوگیا

وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ آئندہ 7روز تک جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر، بالائی پنجاب اور اسلام آباد کے مختلف علاقے بارش سے جل تھل ہو گئے۔ گرج چمک کے ساتھ ہونے والی موسلا دھار بارش کے ساتھ ساتھ ژالہ باری کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

 بارشوں کے پیش نظر تمام محکموں کو الرٹ جاری

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے 5 مئی تک ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، آندھی اور ژالہ باری کی توقع ہے۔ آج رات کراچی میں بھی ہلکی پھلکی بارش کا امکان ہے۔

سربراہ محکمۂ موسمیات سردار سرفراز کی پیشگوئی کے مطابق آج رات کراچی میں ہکی جبکہ کل دوپہر سے شام تک معتدل اور تیز بارش ہوگی۔ بدین، سانگھڑ اور مٹیاری کے نشیبی علاقے زیرِ آب آسکتے ہیں۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پاک افغان سرحدی علاقے، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان کے علاوہ خیبر پختونخوا میں بھی معتدل اور شدید بارش کا امکان ہے۔ وزارتِ ماحولیات نے متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا ہے۔ 

دوسری جانب سندھ حکومت نے بھی صوبے میں مئی میں اوسط سے زیادہ بارش کے امکان کے ساتھ اپنے تمام محکموں کو ہائی الرٹ جاری کردیا۔

سندھ حکومت نے محکمۂ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق ماہی گیروں کو 05 مئی تک سندھ کے ساحل کے ساتھ گہرے سمندر میں جانے سے بھی روک دیا گیا ہے۔

Related Posts