اسلام آباد:بین الاقوامی جرائم پیشہ گروہ کا نمائندہ گرفتار،سنسنی خیز انکشافات

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد:بین الاقوامی جرائم پیشہ گروہ کا نمائندہ گرفتار،سنسنی خیز انکشافات
اسلام آباد:بین الاقوامی جرائم پیشہ گروہ کا نمائندہ گرفتار،سنسنی خیز انکشافات

اسلام آباد:شہر اقتدار کے علاقے بھارہ کہو کی حدود میں ایک اور بین الاقوامی جرائم پیشہ گروہ کا نمائندہ گرفتار کرلیا گیا ہے،ملزم بھارہ کہو کے مختلف علاقوں میں بند گھروں کے تالے توڑ کر چوری کرتا تھا اور واردات کے بعد روپوش ہوجاتا تھا۔

ملزم رحمت اللہ کے قبضے سے ایل سی ڈیز،نقدی پانچ لاکھ80 روپے،لیپ ٹاپ،خطرناک آتشیں اسلحہ و ایمونیشن برآمد کرلیا گیا ہے۔

ملزم کے خلاف تھانہ بھارہ کہو تھانے میں 10مقدمات درج ہیں،ملزم موٹر سائیکل پر بند گھروں کی ریکی کرتا تھا،جن گھروں میں تالے لگے ہوتے تھے،رات کے وقت چوری کی واردات کرتا تھا اور وارداتیں کرنے کے بعد افغانستان فرار ہو جاتا تھا۔

پولیس نے ملزم کو گرفتارکر کے مقدمے درج کر لیا ہے، ملزم سے مزید سنسنی خیز انکشاف متوقع ہیں،تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

Related Posts