منرل واٹر کی فیکٹری سے مضر صحت پانی کی فروخت، شہری بیمار ہونے لگے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

منرل واٹر کی فیکٹری سے مضر صحت پانی کی فروخت، شہری بیمار ہونے لگے
منرل واٹر کی فیکٹری سے مضر صحت پانی کی فروخت، شہری بیمار ہونے لگے

اسلام آباد:شہر اقتدار کے تھانہ ترنول کی حدود چونگی نمبر26،حلقہ این اے54میں جعلی منرل واٹر کی فیکٹری لوگوں میں موت بانٹنے لگی، ایم ایم نیوزنے سیاہ دھندے کا بھانڈہ پھوڑ دیا۔

پشاور روڈ پر چونگی نمبر26کے ٹیوب ویل کے اندر لگا ہوا یہ پانی کا پلانٹ مٹی،دھول اور زنگ سے اٹا ہوا ہے جس کے باعث شہریوں میں پیٹ کی بیماریاں،ہیپاٹائٹس بی اور سی، ہیضہ، دست جیسے موذی امراض پھیل رہی ہیں۔

یہ عام پانی ہے اور اس میں کوئی کیمیائی اجزاء شامل کئے جاتے ہیں اور نہ ہی پانی کو صاف کرنے کیلئے اس میں کسی قسم کی کوئی ادویات ڈالی جاتی ہیں۔اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے افسران واہلکارسب کچھ جانتے ہوئے بھی اس علاقے کا معائنہ نہیں کرتے۔

ڈی سی اسلام آباد کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے متعلقہ ادارے انتہائی سستی اور کاہلی کا شکار ہیں جبکہ یہ پانی پینے سے اہل علاقہ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوچکے ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فیکٹری سے جعلی منرل واٹر کے بڑی خریدار ہالکرز/پھیری والے ہیں جو یہاں سے پانی خرید کر قریبی بس اڈوں پر بسوں کے اندر مسافروں کو فروخت کرتے ہیں۔

مسافر انجانے میں جعلی منرل واٹر خریدنے پر مجبور ہیں، ان بس اڈوں پر اشیائے خورونوش پر چیک اینڈ بیلنس کا کوئی نظام موجود نہیں ہے۔ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے شہریوں کو صحت افزاء اشیائے خورونوش فراہم کرنے کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہوگئے ہیں۔

انکشاف ہواہے کہ متعلقہ تھانے اور ضلعی انتظامیہ کے کچھ اہلکار اس سارے معاملے میں شامل ہیں اور ان کی معاونت اور آشیرباد سے یہ جعلی منرل واٹر فیکٹری چل رہی ہے، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ جعلی منرل واٹر کی اس فیکٹری کو فوری طور پربند کیاجائے تاکہ شہریوں کی صحت خراب نہ ہو۔

Related Posts