اسلام آباد، 9اور10 محرم الحرام کو دودھ اورپانی کی سبیلیں لگانے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد، 9اور10 محرم الحرام کو دودھ اورپانی کی سبیلیں لگانے کا فیصلہ
اسلام آباد، 9اور10 محرم الحرام کو دودھ اورپانی کی سبیلیں لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد:میئر اسلام آباد کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں 9اور10 محرم الحرام پر دودھ اورپانی کی سبیلیں لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ترجمان مئیر اسلام آباد کے مطابق سبیلیں مرکزی جلوس سمیت تمام جلوسوں کی گزرگاہوں پر لگائی جائیں گی۔

ترجمان محسن شیرازی کے مطابق شیخ انصر محرم کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کی ازخود نگرانی کریں گے،میئر اسلام آباد جلوس کے روٹس اور مرکزی جلوس کا بھی دورہ کریں گے۔

ترجمان کے مطابق مئیر اسلام آباد شیخ انصرعزیز کی سربراہی میں ہنگامی اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے۔جلوس کے راستوں کی نگرانی صفائی کے انتظامات اور سبیلوں کے حوالے سے ڈپٹی مئیر ذیشان نقوی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل و ڈائریکٹر سینی ٹیشن سردار خان زمری،ڈائریکٹر واٹرسپلائی،ڈائریکٹر سٹی سیوریج،ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈیزاسٹر مینجمنٹ افتخار حیدری،ڈائریکٹر انوائرمنٹ،ڈائریکٹر روڈز،میڈیا کوآرڈینیٹر محسن شیرازی سمیت دیگر متعلقہ شعبہ جات کے سربراہوں نے شرکت کی۔

ڈپٹی میئر ذیشان نقوی نے کہاکہ مجالس اور جلوس کے دوران احتیاطی تدابیر پر بھی عمل پیرا ہونے کی ہدایت کی۔

Related Posts