اسلام آباد، کرپٹ پولیس افسران کے گرد گھیرا تنگ،62سب انسپکٹر ز برطرفی کیلئے تیار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد، کرپٹ پولیس افسران کے گرد گھیرا تنگ،62سب انسپکٹر ز برطرفی کیلئے تیار
اسلام آباد، کرپٹ پولیس افسران کے گرد گھیرا تنگ،62سب انسپکٹر ز برطرفی کیلئے تیار

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں کرپٹ اور راشی پولیس افسران کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان کے حکم پر پولیس کے کرپٹ افسران کی لسٹیں تیار کرنے کا حکم دیا گیا تھا،اس سلسلے میں کرپٹ افسران کی نشاندہی کی جارہی تھی۔

وزیر اعظم کو خفیہ اداروں کی رپورٹ وصول ہوتے ہی انہوں نے کرپٹ پولیس افسران کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو کارروائی کی ہدایت کی تھی۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں پولیس کے 62سب انسپکٹرز برطرفی کے لئے تیار ہیں، ذرائع کے مطابق ان افسران میں سے چند نے پلی بارگین کا راستہ اختیار کیا۔

آئی جی پولیس اسلام آباد نے وزارت داخلہ کے لیے سمری تیار کرلی ہے، اگلے مرحلے میں ایس ایچ اوز اور ڈی ایس پیز کے خلاف کارروائی ہو گی،تمام افسران کی انکم اور اثاثہ جات کو مد نظر رکھتے ہوئے تفتیش کا عمل آگے بڑھایا جائے گا۔

Related Posts