اسلام نے پلازمہ کی خریدوفروخت کو ناجائز اور حرام قرار دیا ہے۔مفتی زبیر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام نے پلازمہ کی خریدوفروخت کو ناجائز اور حرام قرار دیا ہے۔مفتی زبیر
اسلام نے پلازمہ کی خریدوفروخت کو ناجائز اور حرام قرار دیا ہے۔مفتی زبیر

ممتاز عالمِ دین مفتی زبیر نے کہا ہے کہ اسلام کے مطابق انسانی خون یا پلازمہ کی خریدوفروخت کو ناجائز اور حرام قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 2 روز قبل میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی زبیر نے کہا کہ یہ عام حالات میں بھی درست نہیں کہ انسان اپنے خون کو بیچے یا کوئی اسے خریدے۔

گفتگو کے دوران ممتاز عالمِ دین مفتی زبیر نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن ہے، معاشی حالات عوام کیلئے مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔ ایسے میں مجبورافراد پیسہ دینے کیلئے تیار ہیں لیکن اس سے اسلام نے روکا ہے۔

مفتی زبیر نے کہا کہ یہ ایک سنگین جرم ہے کہ کسی کی مجبوری سے فائدہ اٹھایا جائے۔ شرعاً انسانی خون یا پلازمہ بیچنا نہ صرف ناجائز بلکہ حرام ہے۔ قرآن و سنت دونوں ہمیں اس عمل سے روکتے ہیں۔

مفتی زبیر نے کہا کہ آج کل مافیا متحرک ہے جو لاکھوں میں خون کی خریدوفروخت کو ایک کاروبار کی صورت دے چکا ہے۔ بیماری کی وجہ سے لوگوں کی جان پر بنی ہوئی ہے۔ اس لیے شریعت نے اسے حرام قرار دیا۔

Related Posts