داعش کے رکن کو امریکی شہریوں کے سر قلم کرنے پر عمر قید کی سزا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

داعش کے رکن کو امریکی شہریوں کے سر قلم کرنے والے عمر قید کی سزا
داعش کے رکن کو امریکی شہریوں کے سر قلم کرنے والے عمر قید کی سزا

واشنگٹن:امریکہ کی وفاقی عدالت نے شام اور عراق میں امریکی شہریوں اور ایڈ ورکرز کے اغوا اور ان کے سر قلم کرنے میں ملوث داعش کے سیل دی بیٹلزکے ایک رکن کو عمر قید کی سزا سنا ئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ورجینیا میں وفاقی عدالت کے جج ٹی ایس ایلس نے شدت پسند تنظیم داعش کے 33 سالہ رکن ال شافی ال شیخ کو گذشتہ روز سزا سنائی۔

عدالتی فیصلے پر مقتول امریکی شہریوں کے اہلِ خانہ نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ اس فیصلے سے انہیں کچھ انصاف ملا۔جج ایلس نے اپنے فیصلے میں کہا کہ یہ اقدام خوفناک، وحشیانہ،سفاکانہ اور بلاشبہ مجرمانہ تھا۔

سوڈان میں پیدا ہونے والے ال شیخ نے ابتدائی زندگی لندن میں گزاری، ان پر یہ الزام تھا کہ انہوں نے چار امریکی شہریوں جیمز فولی، اسٹیون سوٹلوف، پیٹر کیسگ اور کیلا میولر کو یرغمال بنا کر انہیں قتل کیا۔

امریکی حکام نے کہا تھا کہ کیلا میولر کو شام میں قتل کیے جانے سے قبل انہیں اس وقت کے داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی جانب سے کئی بار زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

جیمز فولی، اسٹیون سوٹلوف اور پیٹر کیسگ کے قتل کی تصدیق 2014 میں ہوئی تھی جبکہ کیلا میولر کی موت کی تصدیق 2015 میں ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں:گائے ذبح کرنے پر پانچ مسلمان قتل کئے، بی جے پی رہنما کا اعتراف

واضح رہے کہ جیمز فولی اور اسٹیون سوٹلوف صحافی تھے جب کہ پیٹر کیسگ اور کیلا میولر امریکی ایڈ ورکرز تھے۔ انہیں یرغمال بنانے کے بعد ان کے سرقلم کر دیے گئے تھے اور اس عمل کی ویڈیو بھی بنائی گئی تھی۔

Related Posts