آئی ایس آئی سربراہ کی ملازمت میں توسیع، پالیسی میں تسلسل ضروری ہے: نگراں وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی ایس آئی سربراہ کی ملازمت میں توسیع، پالیسی میں تسلسل ضروری ہے: نگراں وزیراعظم
آئی ایس آئی سربراہ کی ملازمت میں توسیع، پالیسی میں تسلسل ضروری ہے: نگراں وزیراعظم

پاکستان کے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کی مدت ملازمت میں توسیع کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ توسیع پالیسی میں ’تسلسل‘ کے لیے کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم اس ماہ کے آخر میں ریٹائر ہونے والے تھے لیکن اب وہ مزید کم از کم ایک سال اس عہدے پر برقرار رہیں گے۔

سعودی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں وزیراعظم نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ’(پالیسی کے) تسلسل کے نکتے کو سمجھنے کی کوشش کریں۔ کوئی بھی نظام تسلسل کو ترجیح دیتا ہے اور اس کی حمایت کرتا ہے۔‘

انوار الحق کاکڑ کے مطابق ’لہٰذا اس تناظر میں آپ یا سیاسی قیادت کئی اداروں میں بعض اوقات محسوس کرتی ہے کہ بعض افراد کو کسی بھی سیکیورٹی مفاد میں کام جاری رکھنا ہے یا بصورت دیگر انہیں (ریاست کو) ایسا کرنے (توسیع دینے) کا صوابدید حاصل ہے۔ اس میں کچھ بھی خلاف معمول اور ابنارمل نہیں بات نہیں ہے۔‘

انوار الحق کاکڑ نے ان پالیسیوں کی، جن پر حکومت اور فوج چاہتی ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم عملدرآمد کریں، تفصیلات بتائے بغیر مزید کہا کہ ’آپ اس عمل کو جاری رکھنا چاہتے ہیں اور آپ کے لیے اس عمل کا تسلسل اہم ہے تاکہ آئیڈیا یا عمل یا برانڈ اپنی جڑیں مضبوط کر سکیں۔ ‘

وزیر اعظم او آئی سی اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ

پاکستان کے خفیہ ادارے انٹر سروسز انٹیلیجنس کے نئے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے بطور ڈی جی آئی ایس آئی نومبر 2021 میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالا تھا۔

Related Posts