سپہ سالار کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ؛ افغان صورتحال پر بریفنگ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سپہ سالار کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ؛ افغان صورتحال پر بریفنگ
سپہ سالار کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ؛ افغان صورتحال پر بریفنگ

راولپنڈی: سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف کو ملکی داخلی سیکیورٹی امور اور افغانستان کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر سپہ سالار کا ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے استقبال کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو اس موقع پر داخلی سیکیورٹی امور اور افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی گئی جب کہ سپہ سالار نے ادارے کی تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

دوسری جانب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے حملے کے جواب میں سیکورٹی فورسز نے فوری اور بھرپور جواب دیا۔ اس دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں پاک فوج کا 25 سالہ جوان سیف اللہ شہید ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشتگردوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔واضح رہے کہ افغانستان میں موجودہ صورتحال کے باعث دہشت گردوں نے ایک بار پھر سر اُٹھانے کی کوشش کی ہے، مگر پاک فوج انہیں پوری قوت کے ساتھ کچلنے کے لئے پر عزم ہے۔

مزید پڑھیں: شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ، سپاہی شہید

Related Posts