اذان سمیع خان کے کردار پر تنقید، عشق لاء کے ہدایت کار کا جواب

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اذان سمیع خان کے کردار پر تنقید، عشق لاء کے ہدایت کار کا جواب
اذان سمیع خان کے کردار پر تنقید، عشق لاء کے ہدایت کار کا جواب

گلوکاری سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے والے اداکار اذان سمیع خان کو ڈرامہ سیریل عشق لاء میں اپنے کردار کے حوالے سے تنقید کا سامنا ہے۔

حال ہی میں ڈرامہ سیریل عشق لاء کے ہدایت کار امین اقبال نے ایک انٹرویو میں کہا کہ عوام کی جانب سے اذان سمیع خان پر تنقید بالکل بے جا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اذان سمیع خان برسوں سے ڈراموں میں آنا چاہتے تھے اور ڈرامے کا اسکرین ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد ہی انھیں اس کردار کیلئے کاسٹ کیا گیا تھا۔

ڈرامے کے ہدایت کار امین اقبال نے مزید کہا کہ کوئی بھی پروڈیوسر صرف رابطوں کی بنیاد پر اپنے پروجیکٹ کو خطرے میں نہیں ڈالتا بعدازاں انہوں نے کہا کہ اگر یہی کرنا ہوتا تو انڈسٹری کی معروف اداکاراؤں کے بجائے نئے چہروں کے ساتھ اذان سمیع خان نظر آتے ۔

یہ بھی پڑھیں:رمضان نشریات سے متعلق وزارت مذہبی امور کا اہم اقدام

خیال رہے کہ مومنہ درید پروڈکشن کا پروڈیوس کیا گیا ڈرامہ سیریل عشق لاء قیصرہ حیات کا تحریر کردہ ہے، جسے ہر جمعرات کی رات 8 بجے ہم ٹی وی پر نشر کیا جاتا ہے۔

مزید برآں ڈرامے کی کاسٹ میں سجل علی، یمنیٰ زیدی، اذان سمیع خان، عدنان صمد خان، احمد طحہ غنی، سہیل سمیر، عظمیٰ حسن، سیمی راہی، لیلیٰ زبیری، عثمان پیر زادہ اور غزالہ کیفی شامل ہیں۔

Related Posts