اشنا شاہ نے منگنی کی خبروں کی تردید کردی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوہلی کے متعلق اُشنا شاہ کی ٹوئٹ نے سب کو چکر میں ڈال دیا
کوہلی کے متعلق اُشنا شاہ کی ٹوئٹ نے سب کو چکر میں ڈال دیا

پاکستان کی مشہور ومعروف اداکارہ اشنا شاہ ، جو جانوروں کے حقوق کیلئے آواز اُٹھانے کے حوالے سے جانی جاتی ہیں نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ اُن کی منگنی کے حوالے سے تمام خبریں جھوٹی ہیں۔

مشہور ڈرامہ سیریل پری زاد میں ناہید کا کردار اداکرنے والی اداکارہ اشنا شاہ کی پچھلے دنوں حمزہ امین کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جس میں دونوں کو ایک دوسرے کے قریب کھڑے دیکھا جاسکتاہے۔

اُن کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہوئیں جس کے بعد ایسی قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں کہ اداکارہ کی حمزہ امین کے ساتھ منگنی ہوگئی ہے۔

حال ہی میں اداکارہ اشنا شاہ نے فوٹو اینڈویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کی، جس میں انہوں نے منگنی کی خبروں کی تردید کردی، اداکارہ نے کہا کہ میرے خیال میں لوگوں کو کوئی غلط فہمی ہوگئی ہے، ابھی تک میری منگنی نہیں ہوئی اور نہ ہی میں نے ایسا کبھی کہا لیکن پھر بھی نیک تمناؤں کیلئے لوگوں کی شکر گزار ہوں۔

اشنا شاہ نے کئی تنقیدی طور پر سراہی جانے والے سیریلز میں بطور خاتون مرکزی کردار ادا کر کے شہرت حاصل کی، جن میں دعا (2015)، نیلم کنارے (2016)، تھوڑا سا آسمان (2016) اور رو برو عشق تھا (2018) شامل ہیں۔ 

شاہ نے جواد بشیر کی فلم تیری میری لو اسٹوری سے بڑے پردے پر قدم رکھا جس میں انہوں نے ایشا کا کردار ادا کیا۔ وہ فلم پنجاب نہیں جاؤں گی میں بطور مہمان بھی نظر آئیں۔ 

کام کے محاذ پر، شاہ فیروز خان پر مشتمل ڈرامہ ‘حبس’ میں کام کر رہے ہیں۔ عالیہ مخدوم کی تحریر کردہ اور مصدق ملک کی ہدایت کاری میں بننے والا یہ ڈرامہ سیریل سکس سگما انٹرٹینمنٹ پروڈکشن ہے۔ کاسٹ میں عائشہ عمر بھی شامل ہیں

Related Posts