اسلام آباد: لندن میں مقیم پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈارچیئرمین سینیٹ سے آن لائن حلف لینے کی درخواست کردی۔
اسحاق ڈار 2018 میں پنجاب سے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر سینیٹر منتخب ہوئے تھے لیکن لندن میں قیام کے باعث تاحال حلف نہیں اٹھا سکے۔ سپریم کورٹ نے 8 مئی 2018 کو عدالت میں پیش نہ ہونے پر ان کی رکنیت معطل کر دی تھی۔
It seems PMLN Senator @MIshaqDar50 will take oath as a senator in near future. It's also highly likely that Senator Ishaq Dar will help out Pakistan in designing the 2022-23 budget. pic.twitter.com/Q4xkn8Tghn
— chand.sitara چاند۔ستارہ ☪️ (@chandsitara12) February 10, 2022
سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی کو لکھے گئے خط میں اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وہ اس وقت اپنے علاج کے لیے برطانیہ میں مقیم ہیں اور وہ ذاتی طور پر آنے سے قاصر ہیں جبکہ بعض ’قانونی رکاوٹیں‘ بھی ان کے وطن آنے میں رکاوٹ ہیں۔
اس سے قبل سابق وزیر خزانہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خط لکھا تھا جس میں اس خدشے کا اظہار کیاگیا تھاکہ حکومت انہیں سینیٹ سے ڈی سیٹ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں:ٹی وی چینل نے ہتک عزت کا مقدمہ ہارنے کے بعد اسحاق ڈار سے معافی مانگ لی