وفاقی حکومت کا بڑا اقدام، الیکشن اخراجات بل قومی اسمبلی میں پیش

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے الیکشن اخراجات بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا ہے۔ بل وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت کی جو تاحال جاری ہے۔ اسمبلی میں معمول کی کارروائی کا ایجنڈا ملتوی کرتے ہوئے بل پیش کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

وفاقی کابینہ نے الیکشن کیلئے فنڈ کا معاملہ پارلیمنٹ کو بھجوادیا

قومی اسمبلی اجلاس میں نیشنل یونیورسٹی پاکستان کے قیام کا بل پیش کیا گیا۔ ایوان نے متفقہ طور پر بل کو منظور کیا۔ الیکشن اخراجات بل پیش کرنے کے موقعے پر وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے ایوان میں تقریر بھی کی۔ 

وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ منتخب جمہوری حکومت کے خلاف آناً فاناً سازش کا جال بچھایا گیا۔ کامیاب حکومت کی معاشی پالیسیاں سبوتاژ کی گئیں۔ جب سلیکٹیڈ حکومت اقتدار سے بے دخل ہوئی تو ہمیں تباہ معیشت ملی۔

وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ تحریکِ انصاف پوری کوشش کر رہی ہے کہ ملک دیوالیہ ہوجائے۔ میں غیر ملکی دورے پر گیا تو شکوک و شبہات کو تقویت دی گئی۔ ان کی کوشش ہے کہ ملک میں انارکی پھیل جائے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پی ٹی آئی والے ملک دشمنی پر اتر آئے ہیں جو کوئی موقع جانے نہیں دیتے۔ ہمارے پیش رو نے معیشت تباہ و برباد کردی۔ ہمارے لیے ملک کو ڈیفالٹ سے بچانا پہلا چیلنج تھا۔ اگلا مرحلہ ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالنا ہوگا۔ 

Related Posts