اسحاق ڈار کی ملکی معیشت کیلئے کون سی بڑی پیشگوئی سچی ثابت ہوئی؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسحاق ڈار
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:  آج سے ٹھیک 1 سال قبل اس وقت کے وزیرِ خزانہ اور موجودہ ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستانیوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں، معیشت دوبارہ ٹیک آف کرے گی۔ سابق وزیرخزانہ کی یہ بڑی پیشگوئی درست ثابت ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 3 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ اپنے ایک بیان میں جون 2023 کے دوران سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ عالمی سطح پر بلاکس بن چکے ہیں تاہم پاکستان دوبارہ ٹیک آف کر جائے گا۔ عوام کو گھبرانا نہیں ہے۔ خکومت اس ملک کو دوبارہ مشکلات سے نکالے گی۔

بیان میں موجودہ ڈپٹی وزیراعظم  اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان پر 100 ارب ڈالر کے بیرونی قرضے ہیں جبکہ ہمارے پاس گیس پائپ لائن سمیت قیمتی اثاثے موجود ہیں۔ اگر کیس پائپ لائن کی بات کریں تو اس کی مالیت 50ارب ڈالر بنتی ہے۔

اسحاق ڈار  نے کہا کہ ریکوڈک اثاثے 3000ارب ڈالر کی مالیت کے حامل ہیں۔ حکومت نے معاشی تنزلی کا رجحان روک دیا۔ نئے مالی سال 24-2023ء میں 223 کے نئے ٹیکس لگائے گئے۔ اگلے سال مہنگائی کی رح 21فیصد رکھنے کا ہدف ہے۔

کیا معیشت ٹیک آف کر رہی ہے؟

سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ کیا پاکستانی معیشت ٹیک آف کر رہی ہے؟ تو اس کا جواب ہاں میں اس لیے ہے کیونکہ سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بحال ہوا ہے۔ خاص طور پر آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکیج اور اسٹاک ایکسچینج کی صورتحال پر نظر دوڑائی جائے تو بہت حد تک یہ بات درست دکھائی دیتی ہے۔

Related Posts