اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کی ادویہ ساز کمپنیوں کے حکام سے ملاقات ہوئی ہے جس میں پیراسیٹامول مہنگی کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
ادویہ ساز کمپنیوں کے حکام کی وزیر خزانہ اسحاق ڈارسے تفصیلی ملاقات کے بعد وزارت خزانہ کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ کمپنیوں کے حکام سے پیراسیٹا مول کی قیمت پر بات چیت ہوئی ہے اور ملاقات میں پیراسیٹامول نارمل کی ٹیبلٹ 2.35 روپے میں فروخت کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
کن ممالک میں کرپٹو کرنسی کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے؟ جانئے
اعلامیے کے مطابق پیراسیٹامول ایکسٹرا اور سیرپ مہنگا کرنے پر اتفاق رائے کیا گیا۔ حکومت نے پیراسیٹامول ایکسٹرا اور سیرپ کا ریٹ بڑھانے کے مطالبے کا نصف منظور کرلیا ہے اور پیراسیٹامول ایکسٹرا کی ٹیبلٹ کی قیمت 2.75 روپے کرنے کی منظوری دی گئی جب کہ پیراسیٹامول سیرپ کی قیمت 117.60 روپے مقرر کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔
قبل ازیں معروف دواساز ادارے گلیکسو اسمتھ کلائن نے مبینہ نقصان کے باعث بخار کیلئے سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی پیناڈول ٹیبلٹ کی پیداوار روکنے کا فیصلہ کیا تھا۔