اسحاق ڈار معاشی اعدادوشمار میں ہیر پھیر کرنے کے ماہر ہیں۔ شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جس ملک کا وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ ہو اُس کا اللہ ہی حافظ ہے، شیخ رشید
جس ملک کا وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ ہو اُس کا اللہ ہی حافظ ہے، شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار معاشی اعدادوشمار میں ہیر پھیر کرنے کے ماہر ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ مریم نواز نے اہم شخصیت کا نام لے کر نواز شریف کی خواہش کو خبر بنایا۔ عوام اور اداروں کو لڑانے کی سازش ناکام ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 245 کہنا آسان ہے لگانا مشکل ہے۔ وزیر داخلہ ہوش میں رہیں، ووٹ کوعزت دو کی چیخیں نکلیں گی۔

ٹوئٹر پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ ٹوئٹ سے لندن میٹنگ پر جلد قوم کو باخبر کروں گا۔ 15 نومبر تک سیاست آرپار ہوجائے گی۔ آل شریف کی سیاست کا فیصلہ لندن کی میٹنگ میں ہونے جارہا ہے۔مریم کہتی ہیں کہ میں شہبازشریف کی حکومت سے خوش نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

مریم نواز کی برطانیہ روانگی، ایک ماہ تک لندن میں قیام کریں گی

اُن کا کہنا تھا کہ مریم نواز کہتی ہیں میں اسحاق ڈار کی ذمہ دار ہوں، شہباز کی نہیں۔ عنقریب انصاف وقت سے پہلے ہوتا دکھائی دے گا۔ اسحاق ڈار معاشی اعداد و شمار میں ٹیمپرینگ کرنے کے ماہر ہیں ۔مفتاع اسماعیل مفت میں مارا گیا۔

Related Posts