اسلام آباد: مشیرِ داخلہ برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ سابق وفاقی وزیر اسحاق ڈار کے پاس کئی جائیدادیں ہیں جو انہوں نے انٹرویو کے دوران نہیں بتائیں۔
تفصیلات کے مابق مشیرِ داخلہ برائے احتساب شہزاد اکبر نے معاونِ خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل کے ہمراہ شہرِ اقتدار میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار نے انٹرویو میں کہا کہ ان کی صرف ایک جائیداد ہے۔ اسحاق ڈار اگر پاکستان آجائیں تو عدالتوں کے سوالات کا کیا جواب دیں گے؟
پریس کانفرنس کے دوران مشیرِ داخلہ احتساب شہزاد اکبر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز اسحاق ڈار غیر ملکی صحافی کے سوالات کا جواب نہیں دے سکے۔ سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ نیب کی حراست میں درجنوں لوگ انتقال کر گئے جبکہ انہوں نے انٹرویو میں کئی مضحکہ خیز باتیں کہیں۔ ان کے پاس انٹرویو میں نہ بتائی گئی کئی جائیدادیں ہیں۔
گفتگو کے دوران مشیرِ داخلہ احتساب نے کہا کہ اسلام آباد میں اسحاق ڈار کی 6 ایکڑ زمین ہے۔ الفلاح ہاؤسنگ سوسائٹی میں اسحاق ڈار کے 3 پلاٹس ہیں۔ اسحاق ڈار کے پاس لینڈ کروزر سمیت 8 گاڑیاں بھی ہیں۔ اسحاق ڈار حکومت پر بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں، اپنے اوپر لگائی گئی چارج شیٹ کا جواب نہیں دے رہے۔ ڈی ایچ اے 4 میں اسحاق ڈار کا گھر موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیشنل پارکس کا افتتاح، وزیرِ اعظم گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے