نانگا پربت اور ہمالیہ نیشنل پارکس کا افتتاح، وزیرِ اعظم گلگت بلتستان کا دورہ آج کریں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Prime Minister Imran Khan will visit Balochistan today

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نانگا پربت اور ہمالیہ نیشنل پارکس کے افتتاح کیلئے گلگت بلتستان کا دورہ آج کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان آج سرکاری دورے پر گلگت بلتستان پہنچیں گے جہاں گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے وزیرِ اعلیٰ کا انتخاب ہوچکا ہے جبکہ وزیرِ اعظم عمران خان گلگت بلتستان کابینہ کی حلف برداری کی آج ہونے والی تقریب میں شرکت کریں گے۔

کابینہ حلف برداری کی تقریب میں گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے وزراء حلف اٹھائیں گے۔ وزیرِ اعظم عمران خان دورۂ گلگت بلتستان کے دوران نانگا پربت اور ہمالیہ نیشنل پارکس کا افتتاح بھی کریں گے۔ قبل ازیں وزیرِ اعظم نے خالد خورشید کو وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان بنانے کی منظوری دی تھی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی خالد خورشید گلگت بلتستان کے نئے وزیرِ اعلیٰ منتخب ہوگئےوزیراعلیٰ گلگت بلتستان کیلئے اپوزیشن کی جانب سے پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی امجد ایڈوکیٹ کو امیدوار نامزد کیا گیا تھا جبکہ وزیراعلیٰ خالد خورشید 22 جبکہ اپوزیشن کے امجد ایڈوکیٹ 9 اراکین کی حمایت حاصل کرسکے۔

قبل ازیں 26 نومبر کو سید امجد علی زیدی گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکر جبکہ پی ٹی آئی کے نذیر احمد ڈپٹی اسپیکر منتخب ہو گئے تھے۔ اسپیکر امجد علی نے 18 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے حریف غلام محمد صرف 8ووٹ حاصل کرسکے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی خالد خورشید وزیراعلیٰ گلگت بلتستان منتخب

Related Posts