اسحاق ڈار کا شاہ محمود کو فون، پرویز الٰہی کے گھر چھاپے پر اظہار افسوس

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

  وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور مذاکراتی ٹیم کے سربراہ شاہ محمود قریشی سے رابطہ کرکے چوہدری پرویز الہیٰ کے گھر پولیس کے حملے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کے گھر پر دھاوے اور چادر چار دیواری کی پامالی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ چوہدری پرویزالٰہی کے گھر پر حملے سے وفاقی حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان:اپوزیشن کے ایک سال میں کیا کھویا، کیا حاصل کیا؟

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی نگران پنجاب حکومت کی جانب سے کی گئی ہے، تحریک انصاف کے جذبات سے اپنی قیادت کو آگاہ کریں گے، اس سلسلے میں جلد تحریک انصاف سے دوبارہ رابطہ کریں گے۔

شاہ محمود قریشی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو چوہدری پرویز الٰہی کے گھر پر غیرقانونی حملے پر تحریک انصاف اور چوہدری پرویز الٰہی کے خاندان کے جذبات سے آگاہ کیا۔

Related Posts