اسلام آباد: وزیر خزانہ اور محصولات سینیٹر اسحاق ڈار نے پیر کو سینیٹ کے فلور پر انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے پروگرام میں تاخیر کی وجوہات کے حوالے سے 16 مارچ کو دیے گئے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ ”پاکستان کے جوہری پروگرام کے حوالے سے میرے تبصرے ایک ساتھی سینیٹر کے مخصوص سوال کے جواب میں تھے، جس میں، میں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کو اپنا جوہری پروگرام تیار کرنے کا خود مختار حق حاصل ہے، کیونکہ یہ ہمارے قومی مفادات کے مطابق ہے، بغیر کسی بیرونی ڈکٹیشن کے، یہ معاملہ کسی بھی طرح سے آئی ایم ایف کے ساتھ جاری مذاکرات سے منسلک نہیں ہونا چاہئے، ”۔
وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ نہ تو آئی ایم ایف اور نہ ہی کسی ملک نے پاکستان سے کوئی شرط رکھی ہے اور نہ ہی ہماری جوہری صلاحیت کے حوالے سے کوئی مطالبہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں:سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک
آئی ایم ایف کے عملے کی سطح کے معاہدے میں تاخیر خالصتاً تکنیکی وجوہات کی بناء پر ہے، جس کی وجہ سے ہم مسلسل مذاکرات میں مصروف ہیں۔