وطن واپسی پر گرفتار نہ کیا جائے، عدالت نے اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ معطل کردئیے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس، اسحاق ڈار کی حاضری سے مستقل استثنی کی درخواست منظور
آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس، اسحاق ڈار کی حاضری سے مستقل استثنی کی درخواست منظور

اسلام آباد: عدالت نے سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے انہیں وطن واپسی پر گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد نے اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ آئندہ ماہ 7 اکتوبر تک معطل کیے۔ معزز جج محمد بشیر نے ریمارکس دئیے کہ اسحاق ڈار پاکستان واپس آجائیں، پھر وارنٹ منسوخی دیکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان نے 2016 میں آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا تھا۔ اسحاق ڈار

احتساب عدالت نے حکم دیا کہ سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کو وطن واپسی پر 7 اکتوبر تک گرفتار نہیں کیاجاسکتا۔ معزز جج نے ریمارکس دئیے کہ وارنٹ گرفتاری مکمل طور پر اس وقت کینسل کریں گے جب اسحاق ڈار عدالت کے سامنے پیش ہوجائیں۔

خیال رہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار عدالت میں مقدمے کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں تاہم وطن واپسی سے قبل انہوں نے عدلیہ سے درخواست کی ہے کہ مجھے گرفتار نہ کیا جائے۔ احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے۔

اس سے قبل سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے انکشاف کیا کہ پاکستان نے 2016 میں آئی ایم ایف کو مثبت معاشی اشاریوں کے ساتھ پروگرام کی تکمیل کے بعد خدا حافظ کہہ دیا تھا۔

آج سے 11 روز قبل اپنے ٹوئٹر پیغام میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ 2016 میں آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہنے کے بعد سیاسی انجینئرنگ نے مشقت سے حاصل کردہ معاشی ثمرات ریورس کردئیے۔ 

 

Related Posts