ممبئی:بھارتی اداکار ایشان کھتر نے معروف ایرانی ڈائریکٹر ماجد مجیدی کو سالگرہ کے موقعے پردل کی گہرائیوں سے تحریر کیا گیا مبارکباد کا پیغام ارسال کیا ہے۔
سن 2017ء میں بھارتی اداکار ایشان کھتر نے بیونڈ دی کلاؤڈز نامی فلم میں مرکزی کردار ادا کرکے مداحوں سے داد وصول کی۔ انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں ایشان نے ماجد مجیدی کی سالگرہ کے موقعے پر ایرانی ڈائریکٹر کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔
اداکار ایشان نے ایرانی ڈائریکٹر کا فلم میں رول دینے کیلئے شکریہ ادا کیا اور انہیں ماجد مجیدی کی جگہ میجک مجیدی کے لقب سے پکارا۔ ایشان نے کہا کہ مجھے فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے پر بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔
ایشان کھتر نے کہا کہ میں اس وقت صرف بچہ دکھائی دیتا تھا اور اس بات کو صرف 3 سال گزرے ہیں۔ اس وقت بھی ماجد مجیدی نے میرے اندر کے فنکار کو پہچان لیا اور مجھے عامر کا کردار دیا جس سے مجھے حوصلہ ملا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے کردار دے کر ماجد مجیدی نے یہ احساس دلایا کہ مجھے اپنے آپ سے کوئی سوال پوچھنے یا اندازے لگانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ایک ڈائریکٹر نے مجھے کردار ادا کرنے کیلئے منتخب کر لیا ہے۔
ماجد مجیدی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے اداکار ایشان کھتر نے کہا کہ میں بہت سی یادوں اور نئے فلمی سفر کی خوبصورت بنیاد کھڑی کرنے کیلئے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں ہمیشہ آغا ماجد مجیدی کی عزت اور احترام کرتا رہوں گا۔
یہ بھی پڑھیں: آنجہانی رشی کپور کی اداکاری کو نسلِ انسانی ہمیشہ یاد رکھے گی۔اداکار شان