اسرائیل کی وحشیانہ بمباری، مختلف علاقوں میں مزید فلسطینی شہید

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: آن لائن)

اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں خان یونس سمیت مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 50 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

نجی ٹی وی (جیو نیوز) کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی جبالیہ، خان یونس اور وسطی غزہ میں بمباری کے نتیجے میں 50 سے زائد فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ خان یونس میں اسرائیل کی بمباری سے ایک مزید اسرائیلی یرغمالی ہلاک ہوگیا جس سے اسرائیل کی اپنی ہی بمباری کے نتیجے میں ہلاک یرغمالیوں کی تعداد 35 ہوگئی۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے شفاعت پناہ گزین کیمپ کو آنسو گیس کے گولوں سے نشانہ بنایا۔ کئی مقامات پر آتشزدگی سے نقصان ہوا۔ حماس کے القسام بریگیڈ نے جوابی کارروائی میں 14 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک جبکہ متعدد کو زخمی کردیا ہے  تاہم ہسپتالوں اور امداد سے محروم فلسطینیوں کا کوئی پرسانِ حال نہیں۔

اسرائیل نے شامی سرحد سے ملحقہ لبنانی علاقوں پر بھی فضائی حملے کیے جس سے ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حزب اللہ کا کہنا ہے کہ مشرقی لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملوں میں ہمارے کیمپ کو نشانہ بنایا گیا تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ہم نے ایک اسرائیلی ڈرون کو مار گرایا۔

Related Posts