اسلام آباد:وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے چاند کی تصویر ٹوئٹ کر تے ہوئے کہاہے کہ کیا یہ پہلی کا چاند ہے؟ فواد چوہدری نے سوال اٹھایا کہ کیا یہ پہلی کا چاند ہے؟، کیا سورج کے غروب ہونے کے بعد اتنی دیر چاند سر آسماں رہتا ہے؟ عوام خود فیصلہ کر لیں۔
فواد چودھری کی اس ٹویٹ کے بعد صارفین نے دلچسپ تبصرے شروع کر دئیے ایک صارف نے لکھا کہ عید مفتی صاحب کے حکم سے ہوتی تھی اورآئندہ بھی ہوتی رہے گی۔
فواد چوہدری کے ٹوئٹ کے بعد ایک صارف نے لکھا کہ فواد چوھدری سے ہمیں لاکھ اختلافات سہی مگریہ چاند للکار کر کہہ رہا ہے، میں کل کا طلوع ہوا ہوں۔ جبکہ دوسرے صارف نے لکھا کہ رویت ہلال کمیٹی کا موقف ہے کہ عام آنکھ سے چاند دیکھ کر فیصلہ کرنا لازمی ہوتا ہے۔ اگر ایسا ہے جو کہ یقیناً ایسا ہی ہے تو پھر رویت ہلال کمیٹی ارکان دوربین اور چشمہ کیوں استعمال کرتے ہیں؟
کیا یہ پہلی کا چاند ہے؟ کیا سورج کے غروب ہونے کے بعد اتنی دیر چاند سر آسماں رہتا ہے؟ عوام خود فیصلہ کر لیں۔۔۔ pic.twitter.com/ArmADAdVoi
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 22, 2020