کیا وائرل فحش ویڈیو واقعی ملیکہ بخاری کی ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملیکہ بخاری پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی اور ہر دلعزیز رہنما ہیں، وہ پارٹی کے چند ان رہنماؤں میں شامل ہیں جو ہر پلیٹ فارم اور ہر میدان میں صف اول میں پارٹی کی ترجمانی اور پارٹی کے ہر بیانیے کے دفاع میں مصروف نظر آتے ہیں، کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر ان کی فحش ویڈیو لیک ہونے کے چرچے ہیں، جس پر پی ٹی آئی کے حامیوں اور مخالفین میں نوک جھونک کا سلسلہ جاری ہے، تاہم اب اس ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے مخالف حلقے کی جانب سے ایک فحش ویڈیو تیزی سے شیئر کی جارہی ہے جس میں ایک خاتون لال رنگ کے قابل اعتراض لباس میں غیر مناسب حرکات میں مصروف دکھائی دیتی ہے، اس ویڈیو کو مبینہ طور پر پی ٹی آئی رہنما ملیکہ بخاری کے ساتھ جوڑا جارہاہے، تاہم اس ویڈیو کے بارے میں ”ٹرتھ میڈیا “ نامی ٹویٹر پیج نے تحقیق کی ہے اور سچ سامنے لایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

شوبز ستاروں کی عید، کس نے کیا پہنا؟

ٹرتھ میڈیا کی تحقیق کے مطابق یہ ویڈیو دراصل بھارتی ماڈل سونیا سونو کی ہے، جسے تصدیق کیے بغیر پی ٹی آئی کے مخالفین پی ٹی آئی کی مقبول خاتون رہنما ملیکہ بخاری کے ساتھ جوڑ رہے ہیں اور یہ بھی ممکن ہے کہ جان بوجھ کر ایسا کیا جا رہا ہو۔

اس پر تحریک انصاف نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ن لیگ سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس جعلی پروپیگنڈا پھیلا رہے ہیں، اور ایک بھارتی ماڈل کی تصویر اور ویڈیو کو ملیکہ بخاری سے منسوب کر رہے ہیں۔

پی ٹی آئی کا مزید کہنا ہے کہ دراصل یہ ایک ہندوستانی ماڈل ہے جسے پی ڈی ایم اور اس کے لفافوں کی طرف سے کردار کشی کی مہم میں بے شرمی سے ملیکہ بخاری بناکر پیش کیا۔

Related Posts