کیا حکومت ملک میں معاشی ایمرجنسی لگانے والی ہے؟ جانئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیا حکومت ملک میں معاشی ایمرجنسی لگانے والی ہے؟ جانئے
کیا حکومت ملک میں معاشی ایمرجنسی لگانے والی ہے؟ جانئے

ملک کو اس وقت سنگین معاشی حالات کا سامنا ہے ایسے میں اس قسم کی اطلاعات آرہی ہیں کہ شاید حکومت ملک میں معاشی ایمرجنسی نافذ کرنے والی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کے معاشی حالات سے نمٹنے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کفایت شعاری سے متعلق اہم فیصلے کرینگے۔

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے ارکان اور سرکاری افسران کو فری پیٹرول کی 30 سے 40 فيصد کٹوتی اور دیگر مراعات میں بھی کٹوتی کا فیصلہ کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی بلند پرواز کا سلسلہ جاری، اسٹاک ایکسچینج میں بھی شدید مندی

دوسری جانب صوبہ سندھ اور خیبرپختونخواہ نے بھی سرکاری افسروں کے پیٹرول میں پینتیس سے چالیس فیصد کٹوتی کا فیصلہ کیا ہے۔

 قبل ازیں وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ دل پر پتھر رکھ کر کیا ہے، حکومت کو معلوم ہے کہ اس اضافے سے غریب عوام پر مزید بوجھ پڑے گا لیکن یہ وقت اشرافیہ کیلئے قربانی دینے کا ہے۔

گوادر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سابقہ حکومت نے غریبوں کا احساس نہیں کیا، جاتے جاتے پیٹرول کی قی کرتکہ مدت کم کردی، عالمی منڈی میں اضافے کے باوجود پاکستان میں قیمتیں کم کی گئیں۔

وزیراعظم نے گوادر ایکسپریس وے کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں سابقہ حکومت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ماضی ڈرلنگ نہیں ہوئی، جس کی وجہ سے بڑے جہاز اب بندرگاہ پر لنگر انداز نہیں ہورہے اور اس طرح متعدد امور تاخیر کا شکار ہوگئےاور مجھے آگاہ کیا گیا کہ پانی کے ذخیرے میں کمی آسکتی ہے، اگر پہلے سستے داموں ڈی سیلینیشن پلانٹ لگ جاتے تو گوادر کے ہر گھر میں پینےکا پانی ہوتا۔

Related Posts