کیا حکومت آصف زرداری، شہبازشریف اور مولانا فضل الرحمٰن کو گرفتار کرنے والی ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

government arrests Asif Zardari, Shahbaz Sharif and Maulana Fazlur Rehman?

اسلام آباد: تحریک عدم اعتماد سے پہلے اپوزیشن رہنماؤں آصف زرداری، شہبازشریف اور مولانا فضل الرحمٰن کو گرفتار کرنے کے حوالے سے افواہیں گرم، سیاسی مبصرین نے ملک میں سیاسی کشیدگی میں اضافے کا عندیہ دیدیا۔

سیاسی حلقوں اور باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے اتوار کو تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے پہلے اپوزیشن قیادت سابق صدرآصف زرداری،اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اور پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کو بغاوت کے الزامات کے تحت گرفتار کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

مزید پڑھیں:یہ وقت کس کی رعونت پہ خاک ڈال گیا

دوسری جانب پی ٹی آئی قیادت نے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے روز اسلام آباد سمیت ملک بھر میں کارکنوں کو سڑکوں پر احتجاج کا حکم دیا ہے جس بعداسلام آباد میں سیاسی کشیدگی کے پیش نظر ریڈ زورن کو سیل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قیادت نے تمام شہروں میں کل کارکنوں کو سڑکوں پر آنے کا حکم دیا ہے جس کی وجہ سے کشیدگی کے خدشات بڑھ گئے ہیں جبکہ اپوزیشن قیادت کو گرفتار کرنے کی صورت میں حالات تصادم کی طرف بھی جانے کے خدشات سامنے آئے ہیں۔

واضح رہے کہ کل وزیراعظم عمران خان کیخلاف قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ متوقع ہے۔

Related Posts