بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے حال ہی میں اپنی مخصوص مزاحیہ انداز میں حمل سے متعلق افواہوں کا جواب دے کر حقیقت واضح کر دی اور تمام قیاس آرائیوں کا خاتمہ کر دیا۔
بے بنیاد افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے سوناکشی نے اپنے نئے کاروباری منصوبے “ایزی مام” کا اعلان کیا جو نئی ماؤں کو زچگی کے بعد کی دیکھ بھال میں مدد فراہم کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ ایک مزاحیہ انسٹاگرام پوسٹ میں انہوں نے لکھا، “یہ بچے کے بارے میں نہیں بلکہ میرے نئے بچے یعنی برانڈ ایزی مام کے بارے میں ہے۔
سوناکشی نے اپنے برانڈ کے آغاز کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کیں جو خاص طور پر نئی ماؤں کو ان کے زچگی کے بعد کے چیلنجز میں مدد فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
نیلم، شالینی پاسی اور گوری خان کی جمعہ چمّا گانے پر واک، وائرل ویڈیوز
یہ برانڈ ماؤں کی صحت یابی کے عمل کو سہارا دینے اور بچے کی پیدائش کے بعد کی زندگی میں آسانی پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ “ایزی مام” ان کا دوسرا بڑا منصوبہ ہے جو ان کے پچھلے کاروباری اقدام “سو ایزی نیلز” کے بعد آیا ہے۔ یہ نیا اقدام اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ وہ نئی ماؤں کو ان کی زچگی کے بعد کی جدوجہد میں ضروری مدد اور وسائل فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
سوناکشی کے حمل سے متعلق افواہوں پر ان کے مزاحیہ ردعمل نے نہ صرف ان کے مداحوں کو محظوظ کیا بلکہ ان کے کاروباری جذبے اور خوداعتمادی کی بھی داد دی گئی۔ مداحوں نے ان کے اس باوقار اور خوش مزاج انداز کو خوب سراہا۔
یہ پہلی بار نہیں ہے کہ سوناکشی کے حمل سے متعلق افواہیں گردش میں آئی ہیں۔ ظہیر اقبال کے ساتھ شادی کے بعد سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں گردش کرنے لگیں کہ وہ شادی سے پہلے حاملہ ہو چکی ہیں لیکن سوناکشی نے ان افواہوں کو بھی سختی سے مسترد کر دیا تھا۔