کیا سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ تیلگو فلم کا ریمیک ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیا سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ تیلگو فلم کا ریمیک ہے؟
کیا سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ تیلگو فلم کا ریمیک ہے؟

سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کی پہلی جھلک منظر عام پر آگئی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں ایسا بتایا جارہا ہے کہ سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ پون کلیان کی فلم ’کاٹامارایڈو‘ کا ریمیک ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق پون کلیان کی فلم ’کاٹامارایڈو‘ سال 2017 میں ریلیز ہوئی تھی جو کہ باکس آفس پرناکام رہی تھی۔

واضح رہے کہ سلمان خان کی اس سے قبل بھی بہت سی ایسی فلمیں ریلیز ہوئی ہیں جو کہ دیگر فلموں کا ریمیک تھیں، تاہم اُن میں سے زیادہ تر باکس آفس پر کامیاب رہی ہیں لیکن اِس کے باجود بھی سلمان خان کے مداح اسٹار کے ریمیک فلمیں بنانے پر خوش نہیں ہیں۔

سلمان خان کی پروڈیوس کردہ یہ فلم رواں سال دسمبر میں ریلیز ہوگی، جس کی کاسٹ میں پوجا ہیگڑے، شہناز گل، دگوبتی وینکٹیش، راگھو جوئل اور سدھارتھ نگم شامل ہیں۔

مذکورہ فلم کے علاوہ سلمان خان ٹائیگر 3 میں بھی نظر آئینگے جو کہ سال 2023 کی عید الفطر پر ریلیز ہوگی۔

Related Posts