حکومتِ پاکستان کی جانب سے عیدالاضحی کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان تاحال نہیں کیا گیا تاہم امکان ہے کہ 4 روزہ تعطیلات کا اعلان کیا جائے گا جو جمعہ 6 جون سے پیر 9 جون تک ہوں گی جبکہ پاکستان میں عیدالاضحی 7 جون بروز ہفتہ منائی جائے گی۔
عید کی تعطیلات کے اعلان کا عوام کو بے چینی سے انتظار رہتا ہے، خصوصاً ملازمت پیشہ افراد اس کا شدت سے انتظار کرتے ہیں تاکہ وہ اپنے عید کے پروگرامز پہلے سے ترتیب دے سکیں۔
اس سال سعودی عرب میں عیدالاضحی ایک روز پہلے یعنی 6 جون کو منائی جائے گی جبکہ یومِ عرفہ (یومِ حج) جمعرات کو ہوگا۔
سوشل میڈیا پر بعض افراد یہ رائے دے رہے ہیں کہ ممکن ہے حکومتِ پاکستان یومِ حج پر بھی عام تعطیل کا اعلان کر دے لیکن ماضی کے تجربات کو دیکھتے ہوئے یہ واضح ہے کہ پاکستان میں یومِ حج پر علیحدہ سے تعطیل کا رواج نہیں ہے۔
جی ہاں جب کبھی پاکستان اور سعودی عرب میں عیدالاضحی ایک ہی دن آتی ہے تو یومِ حج بھی اسی تعطیلات کا حصہ بن جاتا ہے لیکن وہ الگ تعطیل کے طور پر نہیں دیا جاتا۔
لہٰذا موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے غالب امکان یہی ہے کہ اس سال یومِ حج (یومِ عرفہ) پر پاکستان میں کوئی سرکاری تعطیل نہیں دی جائے گی۔
البتہ اگر حکومت جمعرات سے عید کی تعطیلات کا اعلان کر دے تو پھر یومِ عرفہ بھی چھٹی میں شامل ہو جائے گا تاہم اس کا امکان کم ہے۔