کیا نیٹ فلیکس شریف خاندان پر دستاویزی فلم ریلیز کر نے والا ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹوئٹر سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مشہورومعروف اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے متعلق یہ خبر تیزی سے پھیل رہی ہے کہ نیٹ فلکس شریف خاندان پر دستاویزی فلم ریلیز کرنے والا ہے جس کا نام بیہائنڈ دی کلوزڈ ڈورز (بند دروازوں کے پیچھے)  ہوگا۔

کہا یہ جارہا ہے کہ نیٹ فلکس سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف جو 3 بار وزارتِ عظمیٰ کے عہدے پر فائز ہوئے، ان کی صاحبزادی مریم نواز جو مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر ہیں اور شہباز شریف جو پاکستان کے موجودہ وزیر اعظم ہیں، ان کی مبینہ بدعنوانی پر دستاویزی فلم ریلیز کرے گا۔

مذکورہ دستاویزی فلم کا آفیشل ٹریلر بھی جاری کردیا گیا جو مبینہ طور پر اعلیٰ عہدوں پر موجود افراد کی بدعنوانی کے متعلق ہوگی۔ 

یہ بھی پڑھیں:

سنجے کپور 60 سال کے ہوگئے، سالگرہ کی تقریب کی تصاویر وائرل

تحریکِ انصاف کو شریف خاندان کو روایتی حریف کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ سابق وزیرِ انسانی حقوق و پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کا گزشتہ روز کہنا تھا کہ آپ یہ دستاویزی فلم ضرور دیکھیں کیونکہ اس میں شریف خاندان بھی ہے اور یہ فلم نیٹ فلکس اور ایمازون پر جلد ریلیز کی جائے گی۔ 

معروف صحافی مہرین زہرا ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گزشتہ شب کہا کہ شریف خاندان کے متعلق دستاویزی فلم نیٹ فلکس پر ریلیز ہورہی ہے ، اس کی تاحال کوئی تصدیق نہیں ہوسکی۔ 

مشہورومعروف ٹی وی اینکر اور صحافی شفا یوسفزئی نے بھی کہا کہ تاحال ایسی کوئی خبر نہیں کہ نیٹ فلکس ایسی کوئی دستاویزی فلم ریلیز کرنے والا ہے۔ حالانکہ اس سے قبل انہوں نے خود فلم کا ٹریلر شیئر بھی کیا تھا۔ 

تاحال نیٹ فلکس نے فلم ریلیز کیے جانے کی تصدیق نہیں کی، تاہم کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ دستاویزی فلم شریف خاندان کے ساتھ ساتھ آصف زرداری کی مبینہ بدعنوانی سے بھی پردہ اٹھائے گی۔

 

Related Posts