کیا نسیم شاہ واقعی انجری کا شکار ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ سے متعلق گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی وہ لنکا پریمیہئر لیگ کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ کولمبو اسٹرائیکرز کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو کندھے کی انجری ہوئی جس کی وجہ سے وہ گال ٹائٹنز کے خلاف میچ نہیں کھیل سکے تھے اور ان کی جگہ شرف الاسلام کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا تھا۔

تاہم نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ نے انجری نہ ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میں مکمل طور پر فٹ ہوں اور افغانستان میں ہونے والی سیریز کی تیاری کررہا ہوں۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ اپنی ٹیم کولمبو اسٹرائیکر سے آرام کی اجازت مانگی تھی جس کے بعد مینجمنٹ نے انہیں اجازت دے دی تھی۔

واضح رہے کہ نسیم شاہ ایشیا کپ اور افغانستان کے خلاف سیریز کے لیے اعلان کردہ قومی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

یاد رہے کہ لنکا پریمیئر لیگ میں نسیم شاہ کی ٹیم کولمبو اسٹرائیکرز ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے، کولمبو اسٹرائیکرز آٹھ میں سے صرف تین میچز جیت سکی۔

Related Posts