کیا واقعی بھارتی خاتون پائلٹ شیوانگی سنگھ پاکستان کی تحویل میں ہے؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے غلط فہمی دور کردی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Is Indian Female Pilot Shivani Really in Pakistan's Custody? DG ISPR Clarifies the Misunderstanding
ONLINE / FILE PHOTO

افواج پاکستان کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارتی خاتون رافیل پائلٹ شیوانگی سنگھ کی گرفتاری کے حوالے سے خبروں کی تردید کردی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں، ہم نے کسی بھارتی خاتون پائلٹ کو گرفتار نہیں کیا۔

پاک فوج کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ پاکستان نے بھارت سے جنگ بندی کی کوئی درخواست نہیں کی اور اگر کوئی جارحیت کی گئی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی سختی سے پاسداری کی جا رہی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کو پاکستان کی طرف سے مناسب جواب دیا گیا ہے اور سندھ طاس معاہدے پر حکومتِ پاکستان کا مؤقف بالکل واضح ہے۔ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی تنازعہ ہے۔

Related Posts