کیا عمران خان کسی خفیہ قوت کے ساتھ بیک ڈور رابطے میں ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے دعویٰ کیا ہے کہ حقیقی آزادی والا بیک ڈور کسی کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے، کون سے مذاکرات بیک ڈور ہوتے ہیں، مذاکرات کس کے ساتھ کر رہے ہیں، عوام کے سامنے بتایا جائے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان چار سال تک پاکستانی عوام پر مسلط رہے لیکن وہ ڈیلیور کرنے میں ناکام رہے۔ عمران خان نے چار سالہ دور حکومت میں ملک کو دیوالیہ ہونے کے دہانے پر پہنچا دیا۔ عمران خان کی قیادت والی حکومت نے نہ صرف کشمیر بیچا بلکہ اپنے ذاتی مفادات کے لیے ملک کی خودمختاری پر بھی سمجھوتہ کیا۔

حالیہ ضمنی انتخابات کے نتائج کے بارے میں بات کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ اس بات کو ذہن میں رکھنا چاہئے کہ پی ٹی آئی ان انتخابات میں اپنی دو نشستیں کھو چکی ہے۔ ضمنی الیکشن جیتنا وفاق پر حملہ کرنے کا لائسنس نہیں دیتا۔

اعظم خان سواتی کی گرفتاری کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اپنے دور حکومت میں نواز شریف اور ان کے خاندان سمیت مسلم لیگ ن کی پوری قیادت کی غیر قانونی گرفتاریوں کا نوٹس لینا چاہیے تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے اپنے دور حکومت میں 6 آرمی چیف کی تعیناتی کی، اگر آپ کو شوق ہے تو 172 نمبر پورے کریں اور آئینی طریقے سے عدم اعتماد لا کر اپنی حکومت بناؤ۔ اس وقت پارلیمان کے اندر شہباز شریف کے پاس 174 سیٹیں تھیں اور آج 176 سیٹیں ہیں اور عمران خان کی 8 سیٹیں کم ہوئی ہیں لیکن حکومت کے پاس ضمنی انتخابات کے بعد سیٹوں میں اضافہ ہوا ہے۔

Related Posts