ہمایوں سعید کا شاہ رخ خان اور سلمان خان پر متنازع تبصرہ، صارفین کی تنقید

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہمایوں سعید کا شاہ رخ خان اور سلمان خان پر متنازع تبصرہ، صارفین کی تنقید
ہمایوں سعید کا شاہ رخ خان اور سلمان خان پر متنازع تبصرہ، صارفین کی تنقید

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینیئر و معروف اداکار ہمایوں سعید کو شاہ رخ خان اور سلمان خان پر متنازع تبصرے کرنے پر صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ اداکار اِن دنوں اپنی فلم لندن نہیں جاؤنگا کی تشہیر میں مصروف ہیں، جس کے سلسلے میں وہ اکثراوقات تقریبات میں بھی شرکت کرتے نظر آتے ہیں۔

فلم لندن نہیں جاؤنگا کی تشہیر کے دوران اداکار نے کہا کہ شاہ رخ خان اور سلمان خان کی فلمیں اس لئے مشہور ہوتی ہیں کیونکہ وہ بڑے اداکار ہیں جبکہ پاکستانی فلمیں اُن کی فلموں سے زیادہ کاروبار کرتی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جب بھی کوئی پاکستانی فلم ریلیز ہوتی ہے تو وہ اُس دوران کسی بھی بین الاقوامی فلم سے زیادہ کاروبار کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

جھانوی کپور اور اننیا پانڈے کی بولڈ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

ہمایوں سعید کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی فلمیں پی کے اور سنجو بھی پاکستانی فلموں کو عبور نہیں کر سکیں۔

معلوم رہے کہ اُن کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد اداکار کو تنقید کا نشانہ بنارہی ہے، اُن میں سے اکثریت کا خیال ہے کہ وہ اپنی فلم کی تشہیر کے لیے قدرے غیر معقول ہوگئے ہیں۔

Public Accuses Humayun Saeed Of Doing Cheap Publicity Stunts for His Film

ندیم بیگ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم لندن نہیں جاؤنگا میں ہمایوں سعید اور مہوش حیات کے ساتھ کبریٰ خان، واسع چوہدری، صبا حامد، مرزا گوہر رشید، عفت عمر، مہر بانو، آصف رضا میر اور سہیل احمد مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

Related Posts