کیا ایلون مسک اداکارہ امبر ہرڈ کے جڑواں بچوں کے باپ ہیں ؟

مقبول خبریں

کالمز

"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
zia-2
غزہ: امداد کی بحالی کے نام پر گھناؤنا منصوبہ!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ ایچ ایل این)

ہالی وڈ اداکارہ امبر ہرڈ نے جڑواں بچوں کی پیدائش کی تصدیق کردی، میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ جڑوا بچوں کے باپ ایلون مسک ہیں۔

امبر ہرڈ نے اپنے ہاں جڑواں بچوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کےہاں بیٹی (Agnes) اور بیٹے (Ocean) کی پیدائش ہوئی ہے ۔

امریکی میگزین پیپلز کے مطابق امبر ہرڈ نے دسمبر 2024 میں بتایا تھا کہ ان کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے اور وہ 2023 میں یورپی ملک اسپین منتقل ہوگئی تھیں۔

امبر نے اپنے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش کی تصدیق کی تاہم انہوں نے ان کے والد کا نام نہیں بتایا مگر میڈیا رپورٹس میں ایلون مسک کا نام لیاجا رہا ہے۔

واضح رہے کہ امبر ہرڈ سابق شوہر جونی ڈیپ کے ساتھ تشدد اور دیگر قانونی مقدمات کی جنگ ختم ہونے کے بعد اسکرین اور شوبز سے دور ہیں۔

امبر ہرڈ اور جونی ڈیپ کے درمیان چند سال تک عدالتی جنگ جاری رہی جس میں عدالتوں نے جونی ڈیپ کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔

امبر ہرڈ کے ارب پتی ایلون مسک سے بھی تعلقات رہے تھے اور مبینہ طور پر دونوں کے درمیان اس وقت بھی تعلقات تھے جب اداکارہ جونی ڈیپ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک تھیں۔

Related Posts