ڈرامہ سیریل مجھے پیار ہوا تھا اے آروائی ڈیجیٹل پر نشر ہورہا ہے جس کی کاسٹ میں ہانیہ عامر، وہاج علی اور زاویار نعمان شامل ہیں۔
سدرہ سحر عمران کا تحریر کردہ یہ ڈرامہ شروع میں ناظرین میں کافی مقبول ہوا تھا، تاہم اب ہر گزرتی قسط کے ساتھ ڈرامے میں ناظرین کی دلچسپی ختم ہورہی ہے۔ ڈرامہ کی کہانی اریب، مہیر اور سعد کی یک طرفہ محبت کے گرد گھومتی ہے۔
ڈرامہ سیریل مجھے پیار ہوا تھا میں ماہین (ہانیہ عامر) کو مرکزی کردار میں دکھایا گیا ہے، جو کہ ایک خود غرض اور بے وقوف لڑکی ہے جو اُن نوجوان لڑکیوں کیلئے ایک بُری مثال قائم کررہی ہے جو ڈراموں کی دنیا میں رہتی ہیں اور جن کی زندگی میں ڈراموں کا بہت زیادہ عمل دخل ہوتا ہے۔
یمنیٰ زیدی اور وہاج علی کے خوبصورت برائیڈل فوٹو شوٹ کے سوشل میڈیا پر چرچے
ماہیر کو ڈرامے میں اپنے پُرانے عاشق کیلئے روتا ہوا دکھایا گیا ہے۔ اُس لڑکے کی خاطر ماہیر اپنے اردگرد موجود تمام لوگوں سے نفرت کرتی ہے، اپنے پٗرانے عاشق کی خاطر وہ اپنے شوہر سعد کو دھوکہ دینے کی بھی کوشش کرتی ہے اس کو ایسا لگتا ہے کہ صرف وہی صحیح ہے اور باقی سب غلط ہیں۔
ڈرامے کی کہانی کو اب ناظرین کی جانب سے خاطر خواہ ردعمل نہیں مل رہا ہے، اسی لئے اُن کی ایک بہت بڑی تعداد کی ڈرامے میں دلچسپی ختم ہورہی ہے۔
ناظرین کے مطابق ڈرامے کی مصنفہ کی زندگی میں شاید کبھی کوئی خوشی کا لمحہ نہیں آیا اسی لئے انہوں نے اس قسم کا ڈرامہ لکھا ہے، کچھ کا کہنا ہے اس ڈرامے کو دیکھنے کے بعد کوئی بھی انسان افسردہ ہوسکتا ہے۔
اس کے علاوہ ہانیہ عامر اور وہاج علی کے مداحوں میں سے کچھ اپنے پسندیدہ اداکاروں کے اتنے خراب اسکرپٹ کے انتخاب سے ناخوش ہیں۔