کیا کینیڈا ٹوٹ رہا ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو نیشنل پوسٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ایک عالمی سروے ایجنسی کے حالیہ سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ ہر 10 میں سے 7 کینیڈین شہری ملک کو ٹوٹا ہوا محسوس کرتے ہیں۔

گلوبل نیوز کینیڈا کی رپورٹ کے مطابق خاص طور پر 18 سے 34 سال کی عمر کے کینیڈین شہریوں میں ملک ٹوٹنے کے احساسات مضبوط ہوچکے ہیں جبکہ 78 فیصد کینیڈین شہری سمجھتے ہیں کہ اس وقت ملک کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔

اپسوس (IPSOS) کے سروے میں سامنے آنے والے حقائق سے پتہ چلتا ہے کہ کینیڈین شہری اپنے ذہن میں یہ احساس پختہ کرچکے ہیں کہ ملک کے ادارے ٹوٹ رہے ہیں۔

گزشتہ 35سال سے کینیڈین شہریوں کی رائے عامہ کی پیمائش کرنے والے پبلک افیئرز کے سی ای او ڈیرل بریکر کا کہنا ہے کہ عوام میں کینیڈا کے بارے میں پایا جانے والا نقطہ نظر بد ترین ہے جو میں نے دیکھا۔ عوام کو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آج کل وہ اپنی اپنی زندگی میں اس طرح کامیاب نہیں ہوپارہے، جیسا کہ انہیں ہونا چاہئے۔

نوجوان کینیڈین قدامت پرست رہنماؤں کی طرف بڑھ رہے ہیں جبکہ پرانے کینیڈین شہری ملک کی ماضی کی کامیابی کے متعلق زیادہ پر امید نظر آتے ہیں۔

ہر 10 میں سے 7 کینیڈین شہری نہ صرف کینیڈا کو ٹوٹا ہوا ملک سمجھتے ہیں بلکہ وہ یہ بھی سمجھتے ہیں کہ وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے مستعفی ہونے کاوقت آگیا ہے۔

تشویشناک طور پر کینیڈا کے شہریوں میں پانچ سال پہلے کے مقابلے میں قومی تقریبات میں شرکت، کینیڈاکا جھنڈا لہرانے یا کینیڈین ہونے پر فخر کا اظہار کرنے کا امکان بھی کم ہوگیا ہے۔

Related Posts