کیا باکسر عامر خان اپنی اہلیہ فریال کو دھوکہ دے رہے ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان، جن پر ممنوعہ ادویات کے استعمال کے باعث دو سال کے لیے تمام کھیلوں سے پابندی عائد کی گئی تھی، ایک اور تنازع میں پھنس گئے ہیں کیونکہ ان پر اپنی اہلیہ کو دھوکہ دینے کا الزام لگایا جارہا ہے۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ ایک ایشیائی عروسی ماڈل نے ان سے 20؍ ہزار پاؤنڈ اسٹرلنگ کا مطالبہ کیا اور انکار پر اپنی کہانی ایک برطانوی ٹبلائیڈر کو فروخت کردی۔ 

عامر خان جواپنی بیوی اور تین بچوں کےساتھ دبئی میں ہیں ٹیلی فون پر اس نمائندے کو بتایا کہ ماڈل سمیرا نے اپنے برقی پیغامات حذف کردیئے اور اپنی مرضی کے چند منتخب پیغامات کو ہی برقرار رکھا۔

سمیرا نے عامر خان پر الزام لگایا کہ وہ کئی ہفتوں سے اپنی غیر اخلاقی گفتگو سے اپنی اہلیہ فریال مخدوم کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ اس نے سوشل میڈیا پر فریال سے مکالمہ کیا۔

 عامر خان نے کہا انہوں نے سمیرا کے جسم پر ٹیٹو کی کبھی تعریف نہیں کی اور اسے خلاف اسلام سمجھتے ہیں وہ اپنی ازدواجی زندگی سے مطمئن ہیں اور لندن واپسی پر سمیرا سے ملنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے وہ عورتوں سے گفتگو کومعیوب سمجھتے۔ 

سمیرا نے دعویٰ کیا کہ عامر خان نے اسے ایک رات ساتھ گزارنے کو کہا جسے اس نے انکار کیا۔ 

عامر خان ایک بار پھر سےاسکینڈل میں پھنس گئے ہیں تاہم عامر خا ن نے سمیراکے تمام تر الزامات کو سختی سے مسترد کیا ہے۔

Related Posts