امریکہ کے مشہور و معروف اداکار جانی ڈیپ کی سابقہ اہلیہ ہتک عزت کا مقدمہ ہارنے کے بعد شدید مشکل میں نظر آتی ہیں۔
جانی ڈیپ سے علیحدگی کے بعد اداکارہ کو ایکوامین کے سیکوئل سے نکال دیا گیا تھا تاہم اب انھیں اقوامِ متحدہ کے سفیر کے عہدے سے بھی برطرف کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اقوامِ متحدہ کی جانب سے یہ اقدام اُس وقت کیا گیا جب لوگوں نے اداکارہ کیخلاف ریلیاں نکالیں کہ اُن سے اقوامِ متحدہ کے سفیر کا عہدہ واپس لیا جائے، جس کے بعد انھیں عہدے سے برطرف کردیا گیا۔
معلوم رہے کہ امریکہ کے مشہور و معروف اداکار جانی ڈیپ نے سابقہ اہلیہ کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیتنے کے بعد اُن سے پیسے لینے سے انکار کردیا تھا۔
عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے گھر خوشخبری، جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع