حکومت سوئی رہی تو زرعی شعبہ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے، شہباز شریف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت سوئی رہی تو زرعی شعبہ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے، شہباز شریف
حکومت سوئی رہی تو زرعی شعبہ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے، شہباز شریف

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا ملک کے مختلف حصوں پر ٹڈی دل کے حملے پر اظہار تشویش،  شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت سوئی رہی توزرعی شعبہ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ٹڈی دل کے خطرے سے نمٹنے کے لئے حکومت سنجیدگی دکھائے، اس کے برعکس حکومت اس معاملے پر بالکل بھی سنجیدہ نظر نہیں آرہی۔

انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبے مشترکہ جامع حکمت عملی پر عمل کریں جبکہ علاقائی سطح پر مشترکہ اقدامات کرنے کے لئے حکومت اقدامات کرے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ٹڈی دل پر قابو پانے کے لیے موثر اقدامات نہ ہوئے تو قحط کا خطرہ ہے،کورونا وبا اور معاشی دباؤ کے بعد ٹڈی دل کے حملے سے ہماری مزید مشکلات مزید بڑھ جائیں گی۔اس حوالے سے حکومت کو سنجیدہ ہونا پڑے گا۔

متاثرہ علاقوں کے عوام بالخصوص کسان کب سے دہائیاں دے رہے ہیں لیکن حکومت کی آنکھ ابھی تک نہیں کھلی،زرعی معیشت سنگین خطرات کی زد میں ہے، حکومت سوئی رہی تو زرعی شعبہ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ٹڈی دل کے نتیجے میں ملکی معیشت اور کسان تباہ ہوجائیں گے،جبکہ ٹڈی دل کے حملے سے ملکی فوڈ سکیورٹی کا خطرہ لاحق ہے۔

Related Posts