اسلام آباد: مشہورومعروف قانون دان عرفان قادر کو وزیر اعظم شہباز شریف کا معاونِ خصوصی مقرر کیا گیا ہے جس سے وفاقی کابینہ اراکین کی تعداد 73 تک جا پہنچی۔
تفصیلات کے مطابق سینئر قانون دان عرفان قادر کی بطور معاونِ خصوصی تقرری کا نوٹیفکیشن ایک روز قبل جاری کیا گیا جس میں عرفان قادر کے عہدے کو وفاقی وزیر کے برابر قرار دیا گیا ہے۔ معاونینِ خصوصی کی تقرری سے تمام اتحادیوں کو متناسب نمائندگی فراہم کی جارہی ہے۔
امریکا دورے کا مقصد سیلاب متاثرین کی مدد کرنا تھا۔بلاول بھٹو
خیال رہے کہ اس سے قبل سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے وفاقی کابینہ کے اراکین 72 تک جا پہنچنے کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا تھا، تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے دی تھی۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے شیخ رشید احمد کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ آج سے 2 روز قبل جاری کیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ آئین کی دفعہ 92 کے تحت وزیر اعظم کو اختیار ہے کہ کابینہ تشکیل کیلئے 50 سے زائد اراکین نامزد نہ کریں۔
ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ درخواست میں شیخ رشید نے خود تسلیم کیا کہ موجودہ کابینہ 34 وزراء اور 7 وزرائے مملکت پر مشتمل ہے۔ درخواست سے واضح ہے کہ آئین کی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔ اس بات میں کوئی اختلاف نہیں کہ 4مشیروں کا تقرر وزیر اعظم کی مشاورت سے ہوا۔