ورلڈ کپ، آئر لینڈ کا سری لنکا کو میچ جیتنے کیلئے 129رنز کا ہدف

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بیلرائیو: ورلڈ کپ کے 15ویں میچ میں آئر لینڈ نے سری لنکا کو جیتنے کیلئے 129 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ آئرش کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق آئر لینڈ کی ٹیم سری لنکن باؤلنگ کے سامنے ابتدا ہی سے مشکلات کا شکار رہی۔ پہلی وکٹ 2، دوسری 26، تیسری 55، چوتھی 60 جبکہ پانچویں 107 کے مجموعی اسکور پر گر گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹی 20 ورلڈ کپ، پاکستان اور بھارت کا مقابلہ آج ہوگا

آدھی آئرش ٹیم کے پویلین لوٹ جانے کے بعد بھی وکٹس گرنے کا سلسلہ مزید تیز ہوگیا۔ چھٹی اور ساتویں وکٹ 117، آٹھویں 118 کے مجموعی اسکور پر گری۔ مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹس کے نقصان پر128 رنز اسکور ہوئے۔

دوسری جانب سری لنکا نے آئرش ٹیم کی جانب سے دئیے گئے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز کردیا ہے۔ ابتدائی 5 اوورز میں سری لنکن اوپنرز نے بغیر کسی نقصان کے 45 رنز بنالیے۔ 

خیال رہے کہ  آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے آج ہونے والے اہم میچ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمز مدِ مقابل ہوں گی۔

آج دنیائے کرکٹ کی دو اہم ٹیمیں ٹکرائیں گی۔ ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں بھارتی ٹیم پاکستان کا سامنا کرے گی۔ پاکستانی وقت کے مطابق میچ کا آغاز دوپہر 1 بجے ہوگا۔

 

Related Posts