داعش کے 99فیصد عناصر کو ملک سے ختم کر دیاہے، عراقی فوج

مقبول خبریں

کالمز

zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (دوسرا حصہ)
zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (پہلا حصہ)
"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

داعش کے 99فیصد عناصر کو ملک سے ختم کر دیاہے، عراقی فوج
داعش کے 99فیصد عناصر کو ملک سے ختم کر دیاہے، عراقی فوج

بغداد: عراقی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کے ترجمان میجر جنرل یحییٰ رسول نے فتح کے اعلان کے برسوں بعد انکشاف کیا ہے کہ فوج دہشت گرد تنظیم داعش سے آزاد کرائے گئے صوبوں میں شہر کے مراکز کو وزارت داخلہ کے حوالے کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فوج نے داعش کی 99 فیصد قوت کو ختم کرنے کے بعد کے مراحل شروع کر دیے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک پریس بیان میں یحیی رسول نے کہا کہ تمام خطوں میں سکیورٹی کے مکمل انتظامات وزارت داخلہ کے حوالے کرنے کے لیے کام جاری ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ آزاد کرائے گئے علاقوں میں سکیورٹی کی صورتحال بہتر ہے۔میجر جنرل یحیی رسول نے مزید کہا کہ مسلح افواج کے طور پر ان کی افواج کا مشن شہروں کو چھوڑنا ہے اور شہروں کے باہر تعینات ہونا اور سرحدوں کو محفوظ بنانا اور کسی بھی حفاظتی خلا کو پر کرنا ہے۔

ایسا حفاظتی خلا دیہی اور دور دراز کے علاقوں یا صحرائے الانبار میں ہو سکتا ہے۔یحیی رسول نے عراق میں عمومی طور پر سیکورٹی کی صورت حال کو بہت بہتر قرار دیا اور کہا کہ عراق کے تمام علاقوں میں استحکام، کنٹرول اور سلامتی کے حالات ہیں۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ مسلح افواج نے کسی بھی سکیورٹی خطرے سے نمٹنے کے لیے بھرپور تیاری کر رکھی ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ عراق میں داعش کی 99 فیصد صلاحیت ختم ہو چکی ہے۔

تنظیم کے پاس بڑی کارروائیاں کرنے کی کوئی صلاحیت نہیں ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ داعش کے سیلز اب کسی بھی مقام یا علاقے پر قابو نہیں کر سکتے۔

مزید پڑھیں:چین کا طالبان حکومت پر عائد عالمی پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ

داعش کے باقی بچ جانے والے سیلز آزادانہ نقل و حرکت سے بھی محروم ہوگئے ہیں۔ یہ چند عناصر صحرا کی گہرائیوں، وادیوں یا پہاڑی سلسلوں میں چھپے ہوئے ہیں۔

Related Posts