پاکستان میں ایرانی سرحدسے غیرقانونی داخلے پرکارروائی، ایرانی نژادامریکی شہری گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں ایرانی سرحد سے غیرقانونی داخلہ، ایرانی نژاد امریکی شہری گرفتار
پاکستان میں ایرانی سرحد سے غیرقانونی داخلہ، ایرانی نژاد امریکی شہری گرفتار

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستان میں ایرانی سرحد سے غیر قانونی داخلے پر کارروائی کرتے ہوئے ایرانی نژاد امریکی شہری کو حراست میں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے کراچی کے فائیواسٹارہوٹل میں کارروائی کرتے ہوئے پاکستان میں غیرقانونی طورپرداخل ہونے والے ایرانی نژاد امریکی کو گرفتار کرلیا۔

 ایف آئی اے نے خفیہ اطلاع پرفائیواسٹارہوٹل میں کارروائی کی اور پاکستان میں غیرقانونی طورپرداخل ہونےوالے ایرانی نژاد امریکی شہری کو حراست میں لیا جس کا نام سائرس اسماعیل ہے۔

سائرس اسماعیل نامی ایرانی نژاد امریکی شہری 4 روز قبل 8 جون سے ہوٹل میں مقیم تھا جو بغیر کسی سفری دستاویز کے پاکستان میں داخل ہوا۔ سائرس نے ایران سے انسانی اسمگلرز کی مدد سے سرحد عبور کی۔

ایرانی نژاد امریکی شہری سائرس اسماعیل کے متعلق ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کو خفیہ اطلاع موصول ہونے پر گرفتار کیا گیا جس نے سرحد عبور کرنے کیلئے اسمگلرز کو ہزاروں ڈالرز ادا کیے ہیں۔ ملزم سے تفتیش جاری ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی پولیس نے منشیات فروشی کے سنگین الزام میں 2 سگے بھائیوں کو حراست میں لے لیا، ایس ایس پی عرفان بہادر کے مطابق ملزمان کی گرفتاری نیشنل ہائی وے کے قریب عمل میں لائی گئی۔

 شاہ لطیف پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے نیشنل ہائی وے کے قریب 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے 4 کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی۔

مزید پڑھیں: منشیات فروشی کے الزام میں 2 سگے بھائی گرفتار

قبل ازیں کراچی پولیس نے کوئٹہ سے لائی گئی منشیات کی کراچی میں سپلائی ناکام بناتے ہوئے میاں بیوی سمیت بین الصوبائی ڈرگ سپلائر گروہ کے 4 کارندوں کو گرفتار کرلیا۔

آج سے 2 روز قبل پولیس نے خفیہ اطلاع پر علی ابراہیم حیدری کے علاقے علی اکبر شاہ گوتھ کے قریب ریڑھی روڈ پر کارروائی کی جس کے دوران مشکوک کار کو روکا گیا اور تلاشی لی گئی۔ پولیس نے کار سواروں کے قبضے سے 1 کلو گرام ہیروئن، 2 کلو چرس اور 7 کلو افیون برآمد کر لی۔

مزید پڑھیں: کراچی پولیس کی کارروائی، میاں بیوی سمیت 4 بین الصوبائی ڈرگ سپلائرز گرفتار

Related Posts