پی آئی اے نے دوران پرواز ایرانی میزائلوں کی ویڈیو کی تصدیق کردی، دیکھیں

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Iranian missiles filmed: PIA clarifies viral video by pilot
ONLINE

اسلام آباد: سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کے حوالے سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے باقاعدہ وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی میزائلوں کی ویڈیو ایک پی آئی اے کے پائلٹ نے خود بنائی تاہم اس عمل سے پرواز کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہوا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق مذکورہ پرواز سعودی عرب کے شہر القصیم سے وطن واپس آ رہی تھی جب ایران نے اسرائیل پر بیلاسٹک میزائل حملے شروع کیے۔ اسی دوران پی آئی اے کے پائلٹ نے دورانِ پرواز کاک پٹ سے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو بنائی۔

ترجمان نے مزید وضاحت کی کہ ویڈیو اُس وقت بنائی گئی جب پرواز 35 ہزار فٹ کی بلندی پر تھی جبکہ میزائل اس سے کہیں زیادہ بلند فضا میں موجود تھے، اس لیے طیارے کو کسی قسم کا خطرہ نہیں تھا۔ اُن کے بقول 35 ہزار فٹ کی بلندی سے دور دراز کے اجسام کو بھی واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ویڈیو بنانے کا مقصد کسی قسم کی غیر ذمہ داری نہیں تھا بلکہ یہ ایک غیر معمولی لمحے کی دستاویزی ریکارڈنگ تھی اور اس عمل سے پرواز یا مسافروں کی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آئی۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو پر عوامی ردِعمل ملا جلا رہا۔ بعض صارفین نے اسے غیر پیشہ ورانہ عمل قرار دیا جبکہ کئی دیگر افراد نے اسے ایک اہم لمحے کی تاریخی ریکارڈنگ کے طور پر سراہا۔

Related Posts