ایرانی وزیر خارجہ اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایران کے وزیرخارجہ حسین امیر عبد اللہیان اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبد اللہیان اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں، اسلام آباد ایئر پورٹ پر دفترخارجہ کے حکام اور ایرانی سفیر نے ان کا استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

چاہے کچھ بھی ہوجائے، پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے، چینی صدر

ایران کے وزیرخارجہ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہبازشریف، اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف اور دیگرشخصیات سے ملاقات کریں گے۔

ایرانی وزیرخارجہ کے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو سے باضابطہ مذاکرات ہوں گے، جس میں دو طرفہ تعلقات کے مزید فروغ پر مشاورت کی جائے گی، اور دونوں وزرائےخارجہ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

ذرائع کے مطابق افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں دونوں ممالک کے لیے باعث تشویش ہیں، ایرانی وزیرخارجہ کے دورہ کے موقع پر افغانستان میں سلامتی کی صورت حال پر خصوصی طور بات ہوگی۔

Related Posts